مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں مزيد 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔
کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں مزيد 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1892488
آپ کا تبصرہ